دہشت گردوں کی اندرونی جنگ، 40 کو ذبح کیا گیا 6 کو پھانسی دی گئی
رپورٹ کے مطابق دولۃالاسلامیہ في العراق والشام (داعش) نے
فری سیرین آرمی کے ساتھ چھڑپوں میں جن افراد کو قید کرلیا تھا ان میں سے 40
افراد کو نہایت بےدردی سے قتل کیا گیا اور ان کے سر چاقو کے ذریعے تن سے
جدا کردیئے گئے۔ داعش کا تعلق القاعدہ کے امریکی ـ صہیونی ـ سعودی دہشت گرد
تنظیم سے ہے اور القاعدہ فری سیرین آرمی کے سخت خلاف ہے۔ مذکورہ واقعہ حلب کے مشرق میں رونما ہوا۔
داعش کے دہشت گرد حلب کے علاقے "اعزاز" کے بعض حصوں پر مسلط ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کے عوام قریبی گاؤں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور عاصفۃالشمال نامی دہشت گرد ٹولے کے دہشت گرد بھی علاقے سے بھاگ کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔
ادھر فری سیرین آرمی کے دہشت گردوں نے القاعدہ سے وابست جبہۃالنصرہ کے چھ دہشت گردوں کو "بستان القصر" کے علاقے میں پھانسی دی ہے۔

No comments:
Post a Comment