Sunday, 15 September 2013

سعودی عرب کا بندر شدید غصہ/ روس و ایران نے کوششوں کو ناکام بنادیا

سعودی عرب کا بندر شدید غصہ / روس و ایران نے کوششوں کو ناکام بنادیا

سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان نے شام پر امریکی حملےکے منتفی ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ شام کےبحران کاحل صرف فوجی کارروائی کے ذریعہ ہی ممکن ہے سعودی عرب شام پرامریکی حملے کے حق میں ہے لیکن روس اور ایران  نے سعودی عرب، ترکی ،قطر اور امریکہ کی شام کے خلاف تمام مذموم کوششوں کو اب تک ناکام بنادیا ہے۔

سعودی عرب کے اس امریکہ نواز بندر شہزادے کاکہناہے کہ امریکہ نےحزب اللہ لبنان اور ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے شام پر امریکی فوجی کارروائی کامنصوبہ منسوخ کیاہے سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان کا کہنا ہے کہ وہ  شام، حزب اللہ اور ایران سے ضرور انتقام لیں گے۔ بندر بن سلطان کو شام پر امریکی حملےکا مکمل یقین تھا  لیکن حملہ منتفی ہونے پر اسےشدید صدمہ پہنچا ہے۔

1 comment:

Subscribe via email