اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی کاردگی پر روس کا اظہار افسوس
رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے دمشق میں نیوز
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ان دستاویزات کی طرف توجہ نہیں دی گئی ہے
جو ہم نے غوطہ الشرقیہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے
استعمال کے سلسلے میں اقوام متحدہ کو بھجوائی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ معائنہ ٹیم نے شام اور روس کی فراہم کردہ دستاویزات کی طرف توجہ نہیں دی ہے جس پر ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا: شام کے صدر مملکت اور دوسرے حکام کی تجاویز کو ماسکو منتقل کروں گا۔
انھوں نے مزید کہا: صدر کے ساتھ بات چـیت میں جنیوا کانفرنس 2 کے ذریعے شام کا بحران حل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور میں نے صدر بشار الاسد کے ساتھ ان کے ملک کی کیمیاوی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں رکنیت اور جنیوا کانفرنس 2 کے بارے میں بات چیت کی۔ اور شام کے راہنما نے کہا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفد روانہ کریں گے۔
ريابكوف نے کہا: روس اور شام کے تعلقات انتہائی قریبی ہیں جو طوفانوں سے متزلزل نہیں ہونگے۔

No comments:
Post a Comment