Monday, 9 September 2013

سعودی عرب کی مساجد کے ائمہ جماعت شیعوں کی ہلاکت کے لیے دعا کرتے ہیں


سعودی عرب کی مساجد کے ائمہ جماعت شیعوں کی ہلاکت کے لیے دعا کرتے ہیں
سعودی عرب کی رائٹر محترمہ مرام عبدالرحمن مکاوی نے روزنامہ الوطن میں ان ائمہ جماعت پر شدید نکتہ چینی کی ہے کہ جو اپنے خطبوں میں عراق اور دنیا کے دیگر ممالک کے شیعوں کی ہلاکت کی دعا کرتے ہیں۔
مرام عبدالرحمن مکاوی نے مزید کہا ہے کہ جدہ شہر کی مسجد کے امام جماعت نے نماز جمعہ میں شیعوں کی ہلاکت کے لیے دعا کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبوں میں شیعوں کی اہانت کی جاتی ہے۔
انہوں نے شیعوں سے اس برتاو کی مذمت کرتے ہوئے ائمہ مساجد سے مطالبہ کیا ہے کہ تفرقہ واختلافات کو ایجا دکرنے کی بجائے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے میں کردار ادا کریں۔
سعودی رائٹر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے اس قسم کے افراد اپنی گفتگو کے عذاب سے خوف زدہ ہوئے بغیر گفتگو کرتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں بعض سعودی رائٹروں نے شیعوں کے خلاف سلفیوں کے شدت پسندانہ جذبات پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Subscribe via email