Sunday, 15 September 2013

ایرانی ہیلی کاپٹروں کو سمندر میں اندر تک مارکرنے کے ہتھیارں سے لیس کردیا گيا


 ایرانی ہیلی کاپٹروں کو سمندر میں اندر تک مارکرنے کے ہتھیارں سے لیس کردیا گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کو سمندر میں اندر تک مارکرنے کے ہتھیارں سے لیس کردیا گيا ہے۔

ایڈمیرل غلام رضا بی غم نے کہا ہے کہ بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کو ایسے ہتھیاروں سے لیس کردیا گيا ہے جو پانی میں اندر تک مار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری جنگ میں بحری جنگي جہازوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور آبدوزیں بھی حصہ لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے مختلف ساز و سامان بنانے کے علاوہ مسلح افواج کو درکار پیشرفتہ ٹیکنالوجیاں بھی حاصل کرلی ہیں اور ان سے ملک کے دفاع کو مستحکم بنایاجارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Subscribe via email