Wednesday, 25 September 2013

شام میں 876 پاکستانی دہشتگردوں کی ہلاکت


شام میں 876 پاکستانی دہشتگردوں کی ہلاکت
رپورٹ کے مطابق ملت شام کےخلاف جاری تکفیری امریکی جنگ میں پاکستان کےسات سو دہشتگرد  زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان سے شام کی طرف آنے والے دہشتگرد غیر قانونی طریقے سے ترکی کے راستے شام جاتے ہیں اور شام میں ان کی کاروائيوں کے لئے ترکی میں کنٹرول روم قائم کیا گيا ہے۔ دراین اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ تکفیری سلفی گروہ، اسلام کی شناخت نہیں رکھتے بلکہ یہ سارے دہشتگرد گروہ، امریکہ واسرائيل کے ہاتھوں میں کھلونہ ہیں اور انہیں مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ انگيزی اور قتل و کشتار کے لئے منظم کیا گيا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں شماریات کے ایک ادارے پنٹاپلیس نے پیر کے دن ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس وقت شام میں مختلف ملکوں کے ایک لاکھ تیس ہزار دہشتگرد، قتل و غارت میں مشغول ہیں اور ان کا تلعق انچاس ملکوں سے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی حمایت حاصل ہے۔

No comments:

Post a Comment

Subscribe via email